وحدانیتِ باری تعالیٰ



آیت :۱۔ وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ-لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ[سورہ بقرہ: ۱۶۳]

ترجمہ : اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے، اُس رحمٰن ورحیم کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے۔

آیت :۲۔ شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِ۔ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(سورہ آل عمران: ۱۸)

ترجمہ : اللہ نے خود شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، او ر (یہی شہادت) فرشتوں اور سب اہل علم نے بھی دی ہے انصاف پر قائم ہو کر۔ اُس زبردست حکیم کے سوا فی الواقع کوئی خدا نہیں ہے۔

آیت :۳۔ اَمِ اتَّخَذُوْا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ ۔لَوْ كَانَ فِیْهِمَا اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا-فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ (سورہ انبیاء: ۲۱۔۲۲)

ترجمہ : کیا اِن لوگوں نے زمین میں سے کچھ ایسے خدابنالئے ہیں کہ وہ (بے جان کو جان بخش کر) اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دُوسرے خدا بھی ہوتے تو (زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑ جاتا پس پاک ہے اللہ ربّ العرش اُن باتوں سے جو یہ لوگ بنا تے ہیں۔

آیت :۴۔ مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّ مَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍ بِمَا خَلَقَ وَ لَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ۔عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(سورہ مومنون: ۹۱۔۹۲)

ترجمہ : اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا خدا اُس کے ساتھ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ۔پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں۔کھلے اور چھپے کا جاننے والا، وہ بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں۔

َآیت :۵۔ قُلْ اَرَاَيْتُمْ اِن جَعَلَ اللَّہُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا اِلَى يَوْمِ الْقِيَامَۃِ مَنْ اِلَہٌ غَيْرُ اللَّہِ يَاْتِيكُم بِضِيَاء اَفَلَا تَسْمَعُونَ(سورہ قصص: ۷۱)

ترجمہ : اے نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)، اِن سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے؟ کیا تم سنتے نہیں ہو؟





متعلقہ عناوین



وجود باری تعالیٰ کی نشانیاں ایمان باللہ بعث بعد الموت کے دلائل قیامت کی حقانیت اور اس کے دلائل قرآن مجید کی حقانیت زندگی اور موت کا مقصد راہ حق میں صبر اور اس کا بدلہ دنیا اور آخرت آیات رحمت عظمت مصطفیٰ ﷺ عظمت اہل بیت عظمت صحابہ



دعوت قرآن